BR100 Decreased By (-0.19%)
BR30 Decreased By (-0.4%)
KSE100 Decreased By (-0.14%)
KSE30 Decreased By (-0.34%)
BAFL 60.64 Increased By ▲ 0.04 (0.07%)
BIPL 24.38 Decreased By ▼ -0.11 (-0.45%)
BOP 31.62 Decreased By ▼ -0.29 (-0.91%)
CNERGY 11.77 Increased By ▲ 0.42 (3.7%)
DFML 15.82 Decreased By ▼ -0.21 (-1.31%)
DGKC 210.08 Decreased By ▼ -3.43 (-1.61%)
FABL 96.65 Increased By ▲ 2.13 (2.25%)
FCCL 62.09 Decreased By ▼ -1.52 (-2.39%)
FFL 14.73 Increased By ▲ 0.72 (5.14%)
GGL 19.42 Decreased By ▼ -0.26 (-1.32%)
HBL 313.24 Increased By ▲ 1.83 (0.59%)
HUBC 208.98 Decreased By ▼ -0.92 (-0.44%)
HUMNL 8.80 Decreased By ▼ -0.17 (-1.9%)
KEL 6.16 Decreased By ▼ -0.05 (-0.81%)
LOTCHEM 25.05 Increased By ▲ 0.22 (0.89%)
MLCF 105.27 Decreased By ▼ -2.00 (-1.86%)
OGDC 316.09 Decreased By ▼ -0.93 (-0.29%)
PAEL 35.44 Increased By ▲ 0.69 (1.99%)
PIBTL 13.79 Decreased By ▼ -0.08 (-0.58%)
PIOC 274.68 Decreased By ▼ -3.67 (-1.32%)
PPL 225.35 Decreased By ▼ -2.55 (-1.12%)
PRL 80.39 Increased By ▲ 3.13 (4.05%)
SNGP 94.73 Increased By ▲ 0.77 (0.82%)
SSGC 24.41 Increased By ▲ 0.56 (2.35%)
TELE 7.59 Increased By ▲ 0.30 (4.12%)
TPLP 13.10 Decreased By ▼ -0.83 (-5.96%)
TRG 54.83 Increased By ▲ 0.39 (0.72%)
UNITY 8.34 Decreased By ▼ -0.27 (-3.14%)
WTL 1.22 Increased By ▲ 0.20 (19.61%)

عالمی اقتصادیات کے پیچیدہ جال میں موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق تیاری، اقتصادی استحکام، اور بین الاقوامی تعاون کا امتزاج پائیدار ترقی کے لیے سنگ بنیاد کے طور پر ابھرا ہے۔

پاکستان کے لیے، ایک ایسی قوم جس کی اقتصادی ترقی کو موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرات کا سامنا ہے، اس موڑ پر آنا زبردست چیلنج ہوگا اوریہ بے مثال مواقع بھی پیش کرتا ہے۔

جیسا کہ پاکستان خوشحالی کی راہ پر گامزن ہونے کی کوشش کر رہا ہے، لہٰذا یہ ضروری ہو جاتا ہے کہ ماحولیاتی تحفظات کو اقتصادی پالیسیوں میں شامل کیا جائے اور مضبوط بین الاقوامی شراکت داری قائم کی جائے۔

پاکستان کا معاشی منظر نامہ مالیاتی خسارے سے لے کر بڑھتی بے روزگاری اور انتہائی غربت تک بے شمار چیلنجز سے بھرا پڑا ہے۔ تاہم ان آزمائشوں کے درمیان موسمیاتی تغیرات صورتحال مزید خراب کررہے ہیں جو نہ صرف خطرات بڑھارہے ہیں بلکہ اقتصادیات کو بھی نقصان پہنچا رہے ہیں۔

بار بار سیلاب کا آنا، طویل خشک سالی، اور بڑھتا ہوا درجہ حرارت موسمیاتی تبدیلیوں کی فوری تیاروں کا تقاضا کرتا ہے کیوں کہ یہ عوامل زراعت، بنیادی ڈھانچے اور انسانی بہبود کو متاثر کرتے ہیں۔

تیاریوں کیلئے ضرورت کے باوجود پاکستان کو اپنی خواہشات ٹھوس منصوبوں میں بدلنے کیلئے بین الاقوامی فنڈنگ کے حصول میں اہم رکاؤٹوں کا سامنا ہے۔

موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے ٹھوس اور مجوزہ منصوبوں کے نہ ہونے سے فنڈنگ کے عمل پر پیشرفت نہ ہوسکی ہے تاہم مطالعے اور جائزے بہت زیادہ ہیں، بیان بازی اور عمل کے درمیان فاصلہ برقرار رہتا ہے، جو نقطہ نظر میں فوری تبدیلی کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔

عالمی فورمز جیسے کہ ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کی موسم بہار کے اجلاس موسمیاتی فنڈنگ اور بین الاقوامی تعاون پر بحت کے انتظام میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

اقتصادی بحالی اور موسمیاتی مطابقت کے لیے پاکستان کی خواہشات کی طرح عالمی مالیاتی ڈھانچے میں اصلاحات، موسمیاتی مالیات کو متحرک کرنے اور بین الاقوامی تعاون کو بڑھانے کے بارے میں بات چیت کی گونج بھی شدیدہے۔

برج ٹاؤن انیشیٹو جیسے اقدامات عالمی کوششوں کو پاکستان کی ترقیاتی ضروریات کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے لیے امید افزا راستے پیش کرتے ہیں۔ عالمی مالیاتی نظام میں خامیاں دور کرنے اور کلائمٹ فنانسنگ بڑھانے کے لیے تجویز کردہ یہ اقدامات تعاون اور وسائل کو متحرک کرنے کے بے مثال مواقع پیش کرتے ہیں۔

تاہم اس طرح کے اقدامات سے متعلق پاکستان کی مصروفیت اب بھی نہ ہونے کے برابر ہے، پاکستان کو چاہیئے کہ وہ فعال شرکت اور اسٹریٹجک صف بندی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرے۔

موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق تیاریوں کے ذریعے پاکستان کی اقتصادی صلاحیت کے امکانات سامنے لانے کیلئے ایک جامع اور مربوط حکمت عملی کی ضرورت ہے جو روایتی طریقہ کار سے ہٹ کر ہو۔ اس حکمت عملی کا مرکز ایک وقف کاربن فنڈ کا قیام ہے، جو کہ لائیولی ہڈز کاربن فنڈ جیسے کامیاب ماڈلز سے متاثر ہے۔

یہ فنڈ، جو کہ شدید اثرات کی حامل موسمیاتی تبدیلیوں کے منصوبوں کے لیے فنانسنگ کو متحرک کرنے کی صلاحیت سے نوازا گیا ہے، مختلف اسٹیک ہولڈرز اور بین الاقوامی شراکت داروں کے وسائل سے فائدہ اٹھانے پر انحصار کرتا ہے۔

اس حکمت عملی کی کامیابی کا انحصار ماضی کے موسمیاتی اقدامات کے جائزے پر منحصر ہے ، جس کی تکمیل تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ہر سطح پر مضبوط تعلق سے کی جاسکتی ہے۔

پاکستان حکومتی اداروں، نجی سرمایہ کاروں، سول سوسائٹی اور کثیرالجہتی تنظیموں کے درمیان جامع شراکت داری کو فروغ دے کر موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق مشترکہ اہداف کے کے حصول کیلئے جدت، تعاون اور اجتماعی کوششوں کے کلچر کو فروغ دے سکتا ہے۔

مزید برآں پاکستان کو چاہئیے کہ وہ عالمی فورمز اور اقدامات میں ایک فعال شریک کے طور پر کھڑا رہے، بین الاقوامی ایجنڈوں کی تشکیل کے لیے اپنی قوت بروئے کار لائے اور اسے ماحولیاتی مطابقت اور پائیدار ترقی کے لیے اہم وسائل تک رسائی حاصل کرنا چاہیے۔

آخر میں، پاکستان ایک اہم موڑ پر کھڑا ہے، جو اقتصادی لچک اور ماحولیاتی پائیداری کے لیے ایک تبدیلی کی قوت کے طور پر موسمیاتی تبدیلیوں کی تیاریوں کو بروئے کار لانے کے لیے تیار ہے۔ ایک مربوط نقطہ نظر کو اپناتے ہوئے جو اقتصادی ضروریات کو موسمیاتی حقائق کے ساتھ ملاتا ہے، پاکستان خوشحالی، اختراع اور جامع ترقی کی طرف ایک راستہ طے کر سکتا ہے۔

جب پاکستان تیزی سے ابھرتی ہوئی دنیا کی پیچیدگیوں سے گزر رہا ہے، آئیے عالمی اقدامات کے ذریعے پیش کیے گئے مواقع سے فائدہ اٹھائیں، اسٹریٹجک شراکت داری قائم کریں، اور پاکستان اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک روشن، زیادہ پائیدار مستقبل کے لیے اجتماعی طور پر کوشش کریں۔

Comments

Comments are closed.