BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
پاکستان

پن بجلی کے دو منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے چین سے مدد طلب

  • سی پیک منصوبوں کی رفتار بحال کرنے اور اعلیٰ معیار کی ترقی کے لیے پرعزم ہیں ، احسن اقبال
شائع اپ ڈیٹ

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے پن بجلی کے دو منصوبوں کی جلد تکمیل کے لیے چینی حکام سے مدد طلب کرلی ۔

وزارت منصوبہ بندی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ پیشرفت احسن اقبال کی چین کے نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن کے چیئرمین ژانگ جیانگوا کے ساتھ دیایوتیائی گیسٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران ہوئی۔

جوائنٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی (جے سی سی) کے اجلاس کے اگلے دور کی تیاریوں کے سلسلے میں بیجنگ میں موجود احسن اقبال نے کہا کہ گرین کوریڈورجس کا اعلان نائب وزیراعظم ہی لیفنگ نے اپنے دورہ پاکستان کے دوران کیا تھا، چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے دوسرے مرحلے کا ایک اہم ستون ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ان کی حکومت منصوبوں کی اصل رفتار کو بحال کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اور سی پیک کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک فیز۔ I کے تحت توانائی کے منصوبوں نے پاکستان میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے میں اہم کردار ادا کیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت سی پیک کے اگلے مرحلے کے دوران صاف اور قابل تجدید توانائی کی جانب توانائی مکس کو متنوع بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت توانائی کے شعبے میں اصلاحات کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ صارفین اور کاروباری اداروں کو سستے نرخوں پر بجلی فراہم کی جا سکے۔

وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال نے چینی فریق کو حکومت پاکستان کی جانب سے پاکستان میں متعدد منصوبوں پر چینی شہریوں کی حفاظت اور تحفظ کو بڑھانے کے لیے کیے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

فریقین نے ملک میں بجلی کی پیداوار کے لئے توانائی مکس کو متنوع بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اس تناظر میں وزیر منصوبہ بندی نے آزاد پتن اور کوہالہ ہائیڈرو پاور منصوبوں پر جلد عمل درآمد کے لئے چین سے تعاون جاری رکھنے کی درخواست کی۔

سی پیک کی جوائنٹ کوآرڈینیشن کمیٹی (جے سی سی) کے کام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئےفریقین نے توانائی پر مشترکہ ورکنگ گروپ میٹنگ (جے ڈبلیو جی) کا اگلا دور جلد منعقد کرنے پر اتفاق کیا۔

Comments

Comments are closed.