BR100 Increased By (1.02%)
BR30 Increased By (1.71%)
KSE100 Increased By (0.58%)
KSE30 Increased By (0.65%)
BAFL 58.65 Increased By ▲ 0.21 (0.36%)
BIPL 25.45 Increased By ▲ 0.25 (0.99%)
BOP 34.23 Increased By ▲ 0.24 (0.71%)
CNERGY 8.16 Increased By ▲ 0.05 (0.62%)
DFML 20.96 Increased By ▲ 0.12 (0.58%)
DGKC 197.81 Increased By ▲ 4.84 (2.51%)
FABL 89.78 Decreased By ▼ -0.01 (-0.01%)
FCCL 53.80 Increased By ▲ 0.97 (1.84%)
FFL 18.03 Increased By ▲ 0.08 (0.45%)
GGL 19.95 Increased By ▲ 0.98 (5.17%)
HBL 286.00 Increased By ▲ 0.50 (0.18%)
HUBC 215.78 Increased By ▲ 1.40 (0.65%)
HUMNL 11.00 Increased By ▲ 0.12 (1.1%)
KEL 8.07 Increased By ▲ 0.05 (0.62%)
LOTCHEM 27.59 Decreased By ▼ -0.30 (-1.08%)
MLCF 87.90 Increased By ▲ 1.39 (1.61%)
OGDC 324.25 Increased By ▲ 4.29 (1.34%)
PAEL 39.95 Increased By ▲ 0.53 (1.34%)
PIBTL 17.32 Increased By ▲ 0.65 (3.9%)
PIOC 273.90 Increased By ▲ 7.84 (2.95%)
PPL 233.49 Increased By ▲ 5.31 (2.33%)
PRL 34.98 Increased By ▲ 0.30 (0.87%)
SNGP 99.70 Increased By ▲ 0.52 (0.52%)
SSGC 27.20 Increased By ▲ 0.60 (2.26%)
TELE 8.57 Increased By ▲ 0.29 (3.5%)
TPLP 8.78 Increased By ▲ 0.56 (6.81%)
TRG 71.50 Increased By ▲ 1.79 (2.57%)
UNITY 11.66 Decreased By ▼ -0.01 (-0.09%)
WTL 1.27 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)

وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ بجٹ (2024 25) کے دوران ٹریکٹرز کے ساتھ کیڑے مار ادویات پر سیلز ٹیکس عائد کئے جانے کا امکان ہے۔

سیلز ٹیکس ایکٹ کے چھٹے شیڈول کے تحت، زرعی پیسٹی سائیڈز آرڈیننس 1971 کے تحت محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کے ذریعے رجسٹرڈ کیڑے مار ادویات اور ان کے فعال اجزاء پر سیلز ٹیکس سے استثنیٰ حاصل ہے۔

بجٹ ساز آئندہ مالی سال سے کیڑے مار ادویات پر مذکورہ سیلز ٹیکس چھوٹ کو واپس لینے پر غور کر رہے ہیں۔

سیمی ٹریلرز (الیکٹرک پرائم موورز) کے لیے روڈ ٹریکٹرز سمیت ٹریکٹرز سیلز ٹیکس زیرو ریٹڈ ہیں۔

تجویز یہ ہے کہ ٹریکٹرز کے ساتھ کیڑے مار ادویات پر سیلز ٹیکس کی کم شرح عائد کی جائے۔

یہ ایف بی آر کی بجٹ تجاویز ہیں ، اس حوالے سے کچھ بھی حتمی نہیں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی سفارش پر ٹریکٹرز اور کیڑے مار دوائوں سمیت مختلف شعبوں کے لیے ٹیکس چھوٹ واپس لینے کی تجاویز تیار کی ہیں۔

حکومت نے رواں مالی سال کے بجٹ 2023-24 میں ان دونوں شعبوں کو استثنیٰ دیا تھا تاہم اب آئی ایم ایف کی سفارش پر ان شعبوں سے ٹیکس حاصل کرنے کے لیے چھوٹ واپس لینے کی تجویز ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ سے تجویز منظور ہونے کی صورت میں ایف بی آر نے 30 ارب روپے ٹیکس وصول کرنے کا تخمینہ لگایا ہے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ حکومت کے مجوزہ منصوبے سے نہ صرف ٹریکٹروں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا بلکہ کیڑے مار ادویات کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگا جس سے کسانوں پر بوجھ کئی گنا بڑھ جائے گا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Comments

Comments are closed.