شمالی وزیرستان میں آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران فوجیوں اور عسکریت پسندوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو بھی تباہ کیا گیا۔
ہلاک ہونے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد دہشت گردی کی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ علاقے میں معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں اور فورسز کی جانب سے علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کی مہم چلائی جا رہی ہے ۔
یاد رہے کہ جمعرات کو جنوبی وزیرستان کے ضلع ٹانک میں سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے اغوا میں ملوث دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔


Comments
Comments are closed.