اسلام آباد ہائی کورٹ نے آڈیو لیکس سے متعلق کیس سے جج کی دستبرداری کیلئے دائرکردہ انٹیلی جنس بیورو(آئی بی) کی پٹیشن واپس لینے کی درخواست مسترد کردی۔
جمعہ کو جسٹس بابر ستار کی سربراہی میں سماعت ہوئی۔ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ انٹیلی جنس بیورو اپنی پٹیشن واپس لینا چاہتا ہے جس میں اس نے بینچ میں جسٹس فاروق ستار کی موجودگی پر اعتراضات اٹھائے تھے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے دائر کردہ ان درخواستوں کو بھی مسترد کردیا تھا جن میں جسٹس بابر ستار سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ اس کیس کی سماعت سے دستبردار ہوجائیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے بینچ نے درخواستیں مسترد کرنے کے علاوہ ان میں سے ہرایک ادارے پر پانچ، پانچ لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیاتھا ۔
انہوں نے پیمرا، ایف آئی اے اور پی ٹی اے کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کو آئندہ تاریخ پر طلب کرلیا تھا۔
گزشتہ ہفتے پیمرا، پی ٹی اے، ایف آئی اے اور آئی بی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں آڈیو لیکس کیس سے جسٹس بابر ستار کی دستبرداری کے لیے درخواست دائر کی تھی۔


Comments
Comments are closed.