BR100 Decreased By (-0.72%)
BR30 Decreased By (-0.64%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.51%)
BAFL 60.00 Decreased By ▼ -0.64 (-1.06%)
BIPL 24.40 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
BOP 31.57 Decreased By ▼ -0.05 (-0.16%)
CNERGY 11.68 Decreased By ▼ -0.09 (-0.76%)
DFML 15.90 Increased By ▲ 0.08 (0.51%)
DGKC 208.50 Decreased By ▼ -1.58 (-0.75%)
FABL 96.69 Increased By ▲ 0.04 (0.04%)
FCCL 61.59 Decreased By ▼ -0.50 (-0.81%)
FFL 14.80 Increased By ▲ 0.07 (0.48%)
GGL 19.70 Increased By ▲ 0.28 (1.44%)
HBL 312.01 Decreased By ▼ -1.23 (-0.39%)
HUBC 206.98 Decreased By ▼ -2.00 (-0.96%)
HUMNL 8.64 Decreased By ▼ -0.16 (-1.82%)
KEL 6.28 Increased By ▲ 0.12 (1.95%)
LOTCHEM 24.57 Decreased By ▼ -0.48 (-1.92%)
MLCF 104.10 Decreased By ▼ -1.17 (-1.11%)
OGDC 315.00 Decreased By ▼ -1.09 (-0.34%)
PAEL 35.60 Increased By ▲ 0.16 (0.45%)
PIBTL 13.59 Decreased By ▼ -0.20 (-1.45%)
PIOC 271.80 Decreased By ▼ -2.88 (-1.05%)
PPL 224.00 Decreased By ▼ -1.35 (-0.6%)
PRL 79.50 Decreased By ▼ -0.89 (-1.11%)
SNGP 94.30 Decreased By ▼ -0.43 (-0.45%)
SSGC 23.93 Decreased By ▼ -0.48 (-1.97%)
TELE 7.49 Decreased By ▼ -0.10 (-1.32%)
TPLP 12.52 Decreased By ▼ -0.58 (-4.43%)
TRG 55.84 Increased By ▲ 1.01 (1.84%)
UNITY 8.49 Increased By ▲ 0.15 (1.8%)
WTL 1.25 Increased By ▲ 0.03 (2.46%)
رائے

ناقابل تبدیل سمدھی اسحاق ڈار

شائع اپ ڈیٹ

سی سی آئی (مشترکہ مفادات کی کونسل) میں وزیر خزانہ کی جگہ وزیرخارجہ کو کیوں تبدیل کیا گیا، یہ سمجھنے کے لیے آپ کو پہلے یہ سمجھنا ہوگا کہ اسحاق ڈار کو وزیر خارجہ کیوں بنایا گیا۔ انہوں نے بطور وزیر خزانہ اپنے کسی دور میں کبھی کسی کو متاثر نہیں کیا۔ اور انکی شہرت کی وجہ روپے کو ڈالر کے مقابلے میں سو کے قریب رکھنا ہے ۔ حالانکہ یہ وزیر خزانہ کا کام نہیں تھا، کرنسی مارکیٹ ہمیشہ اسٹیٹ بینک کا دائرہ اخیتار رہا ہے، یہ ایک مضحکہ خیز ناکامی بھی تھی ۔جس کو اچھے سے لاگو بھی نہیں کیا جاسکا اور جس سے تجارتی توازن بھی خراب ہوا۔

اس سب کے باوجود بھی اسحاق ڈار کو دو تین بار موقع دیا گیا۔ صرف یہی آپ کو ان لوگوں کے بارے میں بہت کچھ بتاتا ہے جو ایک بار پھر اس اسلامی جمہوریہ کے حکمران ہیں۔ درحقیقت، پچھلی بار جب وہ وزیر خزانہ کے طور پر واپس آئے تو بیچارے مفتاح اسماعیل کو بہتر کام کرنے کے باوجود عہدے سے ہٹا دیا گیا، اس وقت مارکیٹ نے حقیقت میں خوشی کا اظہار کیا ، لیکن بعد میں مارکیٹ کو بھی اس کا احساس ہوا۔

اگرچہ اس بار اسٹیبلشمنٹ یا اتحادی شراکت داروں نے، غالباً اسٹیبلشمنٹ نے اسحاق ڈار کے لیے وزارت خزانہ سے انکار کر دیا، اس لیے سمدھی جی کو وزارت خارجہ میں جگہ دی گئی۔ اگر آپ کو مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ایک ناکام اکاؤنٹنٹ اور نااہل وزیر خزانہ کو وزارت خارجہ دینا مضحکہ خیز لگتا ہے تو آپ کے خیال میں اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے اسحاق ڈار کیلئے وزارت خزانہ سے انکار اور وزارت خارجہ دینے کی حمایت کرنا کتنا مضحکہ خیز ہوگا۔

لیکن بیچارے محمد اورنگزیب کا کیا ہوگا؟ ایک شاندار بینکر، جس کا وژن اور مہارت ملک کو ڈیفالٹ سے بچائے گی، ترقی دلائے گی، اس کو سمدھی اسحاق ڈار کا راستہ ہموار کرنے کیلئے سی سی آئی اور سی سی او پی (کیبنٹ کمیٹی برائے نجکاری) سے باہر نکال دیا گیا۔

یہ ابھی ابتدائی دن ہیں جبکہ اورنگزیب واضح طور پر سیاست دان سے زیادہ بینکر ہیں، کیا وہ اپنے جذبات کا اظہار کر رہے ہوں گے۔ حالانکہ ہمیں انکو بلند آواز میں کہتے ہوئے سننے کی ضرورت نہیں ہے کہ جس طرح انہیں کلیدی کمیٹیوں سے باہر کیا جا رہا ہے اس سے لگتا ہے کہ انہیں یہ عہدہ پیش ہی نہیں کیا گیا ہے۔

پہلے ہی چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں کہ مسلم لیگ (ن) کو اسحاق ڈار کی بطور وزیر خزانہ اتنی عادت ہے کہ وہ اس کیلئے سب کو پریشان کرنے پر تیار ہے، تاخیر سے ہی صحیح انہیں وزیر خزانہ کے طور پر بحال کر دیا جائے پھر چاہے اسٹیبلشمنٹ یا اتحادیوں کو کتنا ہی برا کیوں نہ لگے۔

آپ کامن سنس استعمال کرتے ہوئے پوچھ سکتے ہیں کہ ایک وزیر خارجہ سی سی او پی اور سی سی آئی کا سربراہ بن کر کیا کر رہا ہے، اور اسحاق ڈار ممکنہ طور پر وزارت خارجہ کیلئے کیا کرسکتا ہے، آپ کے پاس اسکا جواب ضرور ہوگا۔

کئی سال میں نے وزرائے خزانہ کو نیوز روم کے مقام سے آتے اور جاتے دیکھا ہے۔ اور میں نے محسوس کیا کہ غلطیوں کی وجہ سے ان کے دن گنے جا چکے ہیں،ان غلطیوں میں اپنی بے ہودہ سوچ کو حکومت کے سامنے لانا اور مقدس گایوں پر ٹیکس لگانا شامل ہے۔ بظاہر اس کا اپنا باس دھیرے دھیرے اس کے پر کاٹ رہا ہے، یہ سب کچھ سیاۃ اور سفید کی طرح واضح ہے۔

موجودہ حالات میں ایک سنجیدہ وزیر خزانہ جس کو آئی ایم ایف کے ساتھ میک یا بریک بیل آؤٹ پروگرام پر بات چیت کرنی ہے،لیکن وہ ابھی تک سی سی آئی وفاق اور صوبوں سے متعلق تنازعات حل کے آئینی فورم سے غائب ہے جبکہ سی سی او پی جہاں خسارے میں چلنے والے ریاستی اداروں کی نجکاری پر بات ہونی ہے وہاں بھی وہ موجود نہیں، حالانکہ یہ آئی ایم ایف پروگرام کیلئے کافی اہم ہے ، یہ صورتحال بہت اچھی ہے، جیسے ایک بینکر نئی نوکری کے لیے اپنا ریزیومے بھیج رہا ہو۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر

Comments

Comments are closed.