صوبائی الیکشن کمشنر نے اپوزیشن ارکان کی درخواست پر خیبرپختونخوا (کے پی) میں سینیٹ انتخابات ملتوی کر دیے۔
صوبائی الیکشن کمشنر شمشاد خان نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے مشاورت کے بعد خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔
پولنگ ملتوی ہونے کے بعد ای سی پی کا عملہ پولنگ کا سامان لے کر اسمبلی سے چلا گیا۔
کے پی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے اپوزیشن ارکان کی حلف برداری پر تنازعہ حل نہ ہونے پر اپوزیشن ارکان نے ای سی پی سے رجوع کرلیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے احمد کریم کنڈی کی قیادت میں اپوزیشن نے 25 ارکان کے حلف نہ اٹھانے پر تحفظات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے انتخابی عمل کی شفافیت متاثر ہو سکتی ہے۔
اس سے قبل الیکشن کمیشن اور اسمبلی میں موجود انتخابی عملے کی جانب سے انتظامات مکمل کیے جانے کے باوجودخیبرپختونخوا (کے پی)اسمبلی میں سینیٹ انتخاب مقررہ وقت پر صبح 9 بجے شروع نہ ہوسکا
پشاور ہائی کورٹ (پی ایچ سی) نے 27 مارچ کو خیبرپختونخوا (کے پی) اسمبلی کے اسپیکر کو مخصوص نشستوں کے منتخب ارکان سے حلف لینے کی ہدایت کی تھی۔
ا سپیکر نے حلف اٹھانے کے بجائے عدالت میں نظرثانی کی درخواست دائر کر دی۔
اسپیکر نے موقف اپنایا کہ انہیں اجلاس بلانے کا اختیار نہیں، حلف اٹھانے دیں۔


Comments
Comments are closed.