BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاری کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے، چیلنجز کو مواقع میں بدلنا ہے، سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

وزیراعظم نے یہ بات منگل کو غیر ملکی سرمایہ کاری پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

اجلاس میں اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی ) کے تحت خلیجی ممالک کے ساتھ معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ خلیجی ممالک سے توانائی بالخصوص قابل تجدید توانائی، آئل ریفائننگ، کان کنی، فوڈ سیکیورٹی، بینکنگ اور مالیاتی خدمات، لاجسٹکس، واٹر سپلائی اور ویسٹ مینجمنٹ کے شعبوں میں سرمایہ کاری متوقع ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ سرمایہ کاری کے لیے وفاقی وزارتوں میں جدت اور تحقیق کے لیے خصوصی سیل قائم کیے جائیں گے۔ایس آئی ایف سی کے قیام سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے میں مدد ملی ہے۔

شہباز شریف نے یہ بھی ہدایت کی کہ ایسے منصوبوں کی فزیبلٹی اسٹڈی کرائی جائے جو سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں، اس سلسلے میں بین الاقوامی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری کے لیے پیش کیے جانے والے منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتانہیں ہونا چاہیے۔

وزیر اعظم نے تمام وزارتوں کو خلیجی ممالک کے ساتھ اپنے ایم او یوز پر پیش رفت کے حوالے سے اپنے تعلقات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی۔

انہوں نے ہدایت کی کہ مظفر گڑھ، لیہ اور جھنگ کے شمسی توانائی کے منصوبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے حوالے سے تمام ضروری تقاضے پورے کیے جائیں۔ اس کے علاوہ وزیراعظم نے ریکوڈک سے گوادر پورٹ تک ریلوے رابطے کے لیے فزیبلٹی اسٹڈی کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ چنیوٹ لوہے کے منصوبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے حوالے سے اقدامات کیے جائیں، تھر کول پاور پلانٹس تک رسائی کے لیے ریلوے لائن پر کام شروع کیا جائے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ گوادر پورٹ کی ڈریجنگ کا کام مکمل ہو چکا ہے اور اب بڑے جہاز وہاں لنگر انداز ہو سکتے ہیں۔

اجلاس میں وفاقی وزراء برائے بحری امور قیصر احمد شیخ، پاور اویس احمد خان لغاری، اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی، رکن قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، منصوبہ بندی احسن اقبال، پیٹرولیم مصدق ملک اور وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام شازہ فاطمہ نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

Comments

Comments are closed.