BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)

شوگر ملز نے چینی برآمد کرنے کی اجازت مانگ لی

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے وزارت تجارت سے مہنگی چینی برآمد کرنے کی اجازت مانگ لی ہے، پیداواری لاگت بڑھنے کی وجہ...
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے وزارت تجارت سے مہنگی چینی برآمد کرنے کی اجازت مانگ لی ہے، پیداواری لاگت بڑھنے کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں بھی چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ شوگر ملز نے مارکیٹ سے 600 روپے من کے حساب سے گنے کی خریداری کی ہے جبکہ پنجاب میں گنے کی سپورت پرائس400 روپے من اور سندھ میں 425 روپے من مقرر کی گئی تھی۔

کرشنگ سیزن کے دوران شوگر ملز نے کسی بھی قیمت پر گنے کی خریداری کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ مقابلے بازی کی، حالانکہ گنے کی فصل کی پیداور کافی بہتر تھی اور چینی کی پیداوار بھی گزشتہ برس سے زیادہ تھی۔ زیادہ نرخوں پر گنا خریدنے کی غلطی کے بعد چینی کی پیداواری لاگت بڑھ گئی۔ اب شوگرملز قیمتوں میں اضافے کیلئے چنی ایکسپورٹ کرنے کی اجازت طلب کررہی ہیں ۔

پی ایس ایم اے کے وزیر تجارت کو لکھے گئے خط کے مطابق چینی کی صنعت ٹیکسٹائل کے بعد پاکستان کی دوسری بڑی زرعی صنعت ہے۔ یہ زراعت، ٹرانسپورٹ، متعلقہ صنعتوں، ہول سیل اور ریٹیل مارکیٹوں میں سالانہ 800 ارب سے 1000 ارب روپے کی براہ راست اور بالواسطہ کاروباری سرگرمیوں کا باعث ہے۔ یہ وفاقی، صوبائی اور مقامی حکومتوں کو بالواسطہ اور بالواسطہ ٹیکسوں کی مد میں تقریباً 125 ارب روپے ادا کرتے ہیں۔ یہ 1.5 ملین لوگوں کو براہ راست روزگار فراہم کرتے ہیں اور 5 ارب ڈالر کی درآمدبھی کرتے ہیں۔

پی ایس ایم اے نے اپنے خط میں وزیر تجارت کو آگاہ کیا ہے کہ کرشنگ سیزن کے اختتام پر چینی کی اضافی پیداوار حاصل کی گئی ہے۔ موجودہ سال میں چینی 6 ایم ایم ٹی کی سالانہ طلب کے مقابلے میں 7.5 ایم ایم ٹی کی اضافی پیداوار حاصل ہوئی ہے، جس میں سرپلس 1.5 ایم ایم ٹی ہے۔

پی ایس ایم اے کا موقف ہے کہ کرنسی کی قدر میں کمی، چینی کی مقامی طلب اور ایتھنول کی پیداوار میں اضافے جبکہ بھارت کی جانب سے چینی برآمد پر پابندی کی وجہ سے اس وقت پاکستان کے پاس چینی برآمد کرنے کا بہتر موقع موجود ہے۔

Comments

Comments are closed.