کھیل
شین ڈائٹز پاکستانی ویمنز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر
- شین ڈائٹز ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے
سابق آسٹریلوی کرکٹر شین ڈائٹز قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر ہوگئے۔
شین ڈائٹز ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے اور ویسٹ انڈیز میں قومی سکواڈ کو جوائن کریں گے۔
شین ڈائٹز اس سے قبل ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم کی کوچنگ کر چکے ہیں۔
ان کی کوچنگ میں ویسٹ انڈیز نے 2024 اور 2026 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔
51 سالہ شین ڈائٹز بنگلہ دیش اور نیدرلینڈز کی ویمنز ٹیموں کے ساتھ بھی کام کرچکے ہیں۔
شین ڈائٹز کا کہنا ہے کہ پاکستان ویمنز ٹیم کا ہیڈ کوچ بننا ان کے لیے اعزاز ہے۔ 2028 کے ہوم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شائقین کو خوشیاں دینا ہدف ہے جس کے لیے سخت محنت کرنا ہوگی۔