چیئرمین پی ایم یوتھ پروگرام رانا مشہود نے نیسلے کے پینے کے صاف اور محفوظ پانی کے 11 ویں پلانٹ کا افتتاح کر دیا
- پلانٹ کے افتتاح سے تقریباً 10 ہزار افراد کو روزانہ پینے کا صاف اور محفوظ پانی میسر آئے گا
نیسلے پاکستان نے تمام طبقات کےلئے مشترکہ قدر کی تخلیق کے اپنے عزم کے تحت نزدیکی آبادی کو پینے کا صاف اورمحفوظ پانی فراہم کرنے کےلئے لاہور کے علاقے گلشنِ راوی میں پینے کے صاف اور محفوظ پانی کے 11ویں پلانٹ کا افتتاح کر دیا۔ پلانٹ کا افتتاح وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان اور نیسلے پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر و منیجنگ ڈائریکٹر جیسن آوانسینا نے کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رانا مشہود خان نے کہا کہ پینے کے صاف اور محفوظ پانی تک رسائی ہر ایک شخص کا بنیادی حق ہے۔میں نیسلے پاکستان کی ایسے اقدامات کے ذریعے طبقات کی معاونت کےلئے کوششوں کو سراہتا ہوں جو پینے کے محفوظ پانی تک رسائی کو بہتر کرتے ہیں۔یہ ایک شاندارخدمت ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ لوگوں کو اس سے حقیقی معنوں میں فائدہ ہوگا۔
چیف ایگزیکٹو آفیسرو منیجنگ ڈائریکٹر نیسلے پاکستان جیسن آوانسینا نے کہا کہ پانی ایک مشترکہ قدرتی وسیلہ ہے جو خوشحال کمیونٹیز اور پائیدار مستقبل کے لیے بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ پینے کے صاف اور محفوظ پانی کے گیارویں پلانٹ کا افتتاح خاندانوں، معاشرے اور ماحول پر مثبت اثرات مرتب کرنے کے لیے کمپنی کی کوششوں کا تسلسل ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیسلے اپنی پوری ویلیو چین میں مشترکہ قدرکی تخلیق کے عزم کے تحت ایسے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔
نیسلے پاکستان اپنی ویلیو چین بالخصوص فیکٹریوں ، دودھ کلیکشن سائٹ اور خام مال کی خریداری کے علاقوں میں پینے کے صاف اور محفوظ پانی کے دس پلانٹس پہلے ہی قائم کر چکا ہے۔ ہر پلانٹ روزانہ 10 ہزار سے زائد افراد کو پانی فراہم کرتا ہے جبکہ ان تمام منصوبوں سے مجموعی طور پر ایک لاکھ سے زائد افراد مستفید ہو رہے ہیں۔
ہیڈ آف کارپوریٹ افیئرز اینڈ سسٹین ایبیلیٹی، نیسلے پاکستان و افغانستان شیخ وقار احمد نے کہا کہ نیسلے میں ہماری کوششیں صرف اپنے کاروباری امور تک محدود نہیں بلکہ ہم مقامی طبقات کی معاونت کےلئے ایسے اقدامات بھی کررہے ہیں جن کا مقصد پینے کے صاف اور محفوظ پانی تک رسائی بہتر بنانا ہے۔ ہم مسلسل روابط اور عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں اور مقامی سطح پر پانی کی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ ساتھ پانی کے ذمہ دارانہ استعمال اور تحفظ کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔
پاکستان کو پانی کی دستیابی اور معیار سے متعلق صحتِ عامہ کے سنگین چیلنجز کا سامنا ہے جن میں آبادی میں تیزی سے اضافے اور موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث مزید شدت آرہی ہے۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق غیر محفوظ پینے کا پانی مختلف بیماریوں کے پھیلاؤ کا ایک اہم سبب ہے۔ نیسلے پاکستان کی یہ سہولیات صاف اور محفوظ پانی تک رسائی بہتر بنانے میں مدد دے رہی ہیں جس سے آلودہ پانی کے باعث پیدا ہونے والی بیماریوں کے خطرات کم کرنے اور صحت مند معاشرے کے فروغ میں معاونت مل رہی ہے۔
ان سہولیات میں جدید فلٹریشن ٹیکنالوجی کے ذریعے پانی کو مختلف مراحل میں صاف کیا جاتا ہے، جس سے مضر ذرات اور جراثیم ختم کرکے مقامی آبادی کو صاف اور محفوظ پینے کا پانی فراہم کیا جاتا ہے۔
نیسلے اپنے فلیگ شپ پروگرام کیئرنگ فار واٹر پاکستان کے تحت تین شعبوں فیکٹریوں، طبقات اور زراعت پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔ ملک بھر میں قائم صاف اور محفوظ پینے کے پانی کی سہولیات سے ان علاقوں کے لوگوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے جہاں کمپنی کام کرتی ہے۔ یہ اقدامات اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف 6، 13 اور 17 سے بھی ہم آہنگ ہیں۔