کھیل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا

  • ڈیبیو ٹیسٹ میں 7 وکٹیں حاصل کرنے والے ثاقب خان میچ کے بہترین کھلاڑی قرار
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ بغیر نتیجے کے ختم ہوگیا۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے آخری روز پاکستان کا دوسری اننگز میں اسکور 284 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ تھا کہ امپائرز نے میچ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے پہلی اننگز 434 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کی تھی جبکہ سری لنکا کی ٹیم 446 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی۔

ڈیبیو ٹیسٹ میں 7 وکٹیں حاصل کرنے والے ثاقب خان میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا میچ 17 نومبر سے راولپنڈی میں ہی کھیلا جائے گا۔