کاروبار اور معیشت

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 1 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ، حجم 21 ارب 57 کروڑ ڈالر ہوگیا

  • ملک کے مجموعی مائع زرمبادلہ ذخائر بڑھ کر 26 ارب 84 کروڑ ڈالر ہوگئے
شائع اپ ڈیٹ

مرکزی بینک نے جمعرات کو بتایا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے زرمبادلہ ذخائر 6 نومبر 2026ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 1 کروڑ 10 لاکھ ڈالر اضافے سے 21 ارب 57 کروڑ ڈالر ہوگئے۔

6 نومبر 2026ء تک ملک کے مجموعی مائع زرمبادلہ ذخائر 26 ارب 84 کروڑ ڈالر رہے۔

ایس بی پی کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق زیرِ جائزہ ہفتے کے دوران کمرشل بینکوں کے پاس خالص زرمبادلہ ذخائر 5 ارب 27 کروڑ ڈالر رہے۔

مرکزی بینک نے بتایا، ’’6 نومبر 2026ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ایس بی پی کے زرمبادلہ ذخائر 1 کروڑ 10 لاکھ ڈالر اضافے سے 21 ارب 57 کروڑ 25 لاکھ ڈالر ہوگئے۔‘‘

اس سے گزشتہ ہفتے، 30 اکتوبر 2026ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، جس کے بعد یہ 21 ارب 56 کروڑ ڈالر ہوگئے تھے۔