✕
کھیل

اسموگ کے باعث پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ لاہور سے راولپنڈی منتقل

  • راولپنڈی پہلے ہی سیریز کے افتتاحی ٹیسٹ کی میزبانی کر رہا ہے، جبکہ دوسرا ٹیسٹ شیڈول کے مطابق 17 سے 21 نومبر تک کھیلا جائے گا
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا دوسرا میچ لاہور میں بڑھتی ہوئی اسموگ کے باعث راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔

راولپنڈی پہلے ہی سیریز کے ابتدائی ٹیسٹ کی میزبانی کر رہا ہے، جبکہ دوسرا ٹیسٹ شیڈول کے مطابق 17 سے 21 نومبر تک کھیلا جائے گا۔

لاہور کو گزشتہ کئی ہفتوں سے خراب فضائی معیار کا سامنا ہے، جہاں سردیوں کے موسم میں موسمی اسموگ نے پاکستان کے بڑے حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

سوئس فضائی معیار کی نگرانی کرنے والے ادارے آئی کیو ایئر کے مطابق لاہور اس وقت دنیا کا آلودہ ترین بڑا شہر ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں فضائی آلودگی کے باعث اس سے قبل بھی کرکٹ میچز کے شیڈول میں تبدیلی کی جا چکی ہے۔ 2020 میں اسموگ کے باعث زمبابوے کے خلاف محدود اوورز کی سیریز لاہور سے راولپنڈی منتقل کی گئی تھی، جبکہ 2022 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ایک ٹیسٹ میچ ملتان سے کراچی منتقل کرنا پڑا تھا۔