✕
کھیل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کا وینیو تبدیل

  • پاکستان کرکٹ بورڈ نے دوسرے ٹیسٹ کے وینیو کی تبدیلی کی تصدیق کردی
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ لاہور سے راولپنڈی منتقل کردیا گیا تاہم میچ کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق لاہور میں اسموگ کی بڑھتی ہوئی شدت کے پیش نظر میچ کا مقام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ابتدائی شیڈول کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 17 سے 21 نومبر تک لاہور میں ہونا تھا تاہم اب یہ مقابلہ انہی تاریخوں پر راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

پی سی بی کے مطابق دوسرے ٹیسٹ کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، صرف میچ کا وینیو تبدیل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ بھی راولپنڈی ہی میں جاری ہے، جس کا مطلب ہے کہ اب اس 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دونوں میچز راولپنڈی ہی کی میزبانی میں کھیلے جائیں گے۔