پاک ویلز ایکسپو 2026 کا افتتاح، جدید اور نایاب گاڑیوں کی نمائش شرکا کی توجہ کا مرکز
- صوبائی وزیر کھیل و توانائی ملک فیصل ایوب کھوکھر نے نمائش کا دورہ کیا اور جدید، لگژری اور نایاب گاڑیوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا
صوبائی وزیر کھیل و توانائی ملک فیصل ایوب کھوکھر نے پاک ویلز ایکسپو 2026 کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر لاہور، چیئرمین پاک ویلز اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔
صوبائی وزیر نے نمائش کا دورہ کیا اور جدید، لگژری اور نایاب گاڑیوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ ایکسپو میں سپر کارز، جاپانی گاڑیوں، کلاسک کارز، خصوصی طور پر تیار کردہ گاڑیوں، فور بائی فور گاڑیوں اور جدید سپر بائیکس کی نمائش کی گئی۔ مٹسوبشی ایوو سمیت اسپورٹس اور پرفارمنس کارز بھی شرکا کی خصوصی توجہ کا مرکز رہیں۔
اس موقع پر فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ پاک ویلز ایکسپو پاکستان میں آٹو موبائل کلچر کے فروغ کے لیے بہترین پلیٹ فارم ہے۔ ایسی نمائشوں سے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی، گاڑیوں میں تبدیلی اور آٹو موبائل انڈسٹری کے نئے رجحانات سے آگاہی ملتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آٹو موبائل اور موٹر اسپورٹس کے شعبوں میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے، جسے اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ایکسپو کے منتظمین کی کاوشوں کو بھی سراہا۔