کھیل
کوکو گوف نے سنسنی خیز مقابلے میں پیگولا کو مات دے کر ڈبلیو ٹی اے فائنلز جیت لیا
- پیگولا نے دوسرے سیٹ کے ابتدائی تین گیمز جیت کر ایک بار پھر میچ پر اپنی گرفت مضبوط کر لی، تاہم گاف نے بھرپور مزاحمت کرتے ہوئے دسویں گیم میں سیٹ پوائنٹس کے تین مواقع بچائے اور اسکور 5-5 سے برابر کر دیا
امریکی ٹینس اسٹار کوکو گوف نے ڈبلیو ٹی اے فائنلز کے افتتاحی روز ہم وطن جیسیکا پیگولا کو سخت مقابلے کے بعد 4-6، 7-6 (5) اور 2-6 سے شکست دے دی، جبکہ جمہوریہ چیک کی لنڈا نوسکووا نے یوکرین کی مارٹا کوستیُک کو 2-6، 4-6 سے ہرا دیا۔
گوف نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فیصلہ کن سیٹ میں برتری حاصل کی۔ دوسرے سیٹ میں پیگولا نے ابتدائی تین گیمز جیت کر دباؤ بڑھایا، تاہم کوکو گوف نے تین سیٹ پوائنٹس بچا کر مقابلہ برابر کر دیا۔ پیگولا نے ٹائی بریکر جیت کر میچ کو فیصلہ کن سیٹ تک پہنچایا، مگر گوف نے آخری سیٹ میں 2-6 سے کامیابی سمیٹ لی۔
کوکو گوف نے کہا کہ ایک ماہ کے وقفے کے بعد کورٹ میں واپسی پر وہ خوش ہیں، تاہم یہ ایک مشکل مقابلہ تھا۔
دوسری جانب نوسکووا نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے کوستیُک کو باآسانی شکست دی اور ڈبلیو ٹی اے فائنلز میں فاتحانہ آغاز کیا۔