✕
کھیل

بگ شو گلین میکسویل کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

  • گلین میکسویل نے 149 ون ڈے انٹرنیشنل، 130 ٹی 20 انٹرنیشنل اور 7 ٹیسٹ میچز میں دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کو اپنے کھیل سے محظوظ کیا
شائع اپ ڈیٹ

آسٹریلیا کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین میکسویل نے منگل کو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ انہیں ہوم گراؤنڈ پر الوداعی میچ کھیلنے کی امید تھی، تاہم آسٹریلوی ٹیم میں نوجوان کھلاڑیوں کو ترجیح دینے کے فیصلے کے باعث یہ ممکن نہ ہو سکا۔

38 سالہ میکسویل نے 149 ون ڈے، 130 ٹی 20 انٹرنیشنل اور 7 ٹیسٹ میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔ جارحانہ بیٹنگ اور منفرد شاٹس کے باعث انہیں ’بگ شو‘ کا لقب ملا۔ وہ 2015 اور 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ اور 2021 کے ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے والی آسٹریلوی ٹیم کا حصہ رہے۔

میکسویل نے اپنے کیریئر میں ون ڈے میں 3,990 اور ٹی 20 میں 2,897 رنز بنائے، جبکہ مختصر فارمیٹس میں 128 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

انہوں نے آخری انٹرنیشنل میچ فروری میں سری لنکا میں عمان کے خلاف ٹی 20 ورلڈ کپ میں کھیلا تھا۔