ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید مضبوط
- ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کی بہتری سے 276.76 روپے پر بند
انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کو بھی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری رہا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کی بہتری سے 276.76 روپے پر بند ہوا۔
یاد رہے کہ بدھ کو مقامی کرنسی 276.77 روپے پر بند ہوئی تھی۔
عالمی مارکیٹ میں جمعرات کو امریکی ڈالر مستحکم رہا کیونکہ امریکی مرکزی بینک فیڈرل ریزرو نے توقعات کے مطابق شرح سود برقرار رکھی۔
ایشیائی کاروباری اوقات میں یورو 0.15 فیصد کمی کے بعد 1.1134 ڈالر پر آگیا جبکہ جاپانی ین کے مقابلے میں ڈالر 0.14 فیصد اضافے سے 158.045 ین پر پہنچ گیا۔ ڈالر انڈیکس 102.26 پر رہا۔
سرمایہ کاروں کی توجہ اب یورپی مرکزی بینک اور بینک آف جاپان کے پالیسی اجلاسوں پر مرکوز ہے۔ دونوں مرکزی بینکوں کی جانب سے شرح سود برقرار رکھنے کی توقع ہے۔
دوسری جانب نیوزی لینڈ کے مرکزی بینک نے شرح سود 2.75 فیصد پر برقرار رکھی، جس کے بعد نیوزی لینڈ ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی ہوئی جبکہ بینک آف کینیڈا نے تین سال سے زائد عرصے میں پہلی مرتبہ شرح سود بڑھا دی۔