✕
کھیل

سہ ملکی سیریز، کل پاکستان اور انگلینڈ مدمقابل

  • میچ دوپہر ایک بجے شروع ہوگا
شائع اپ ڈیٹ

سہ فریقی ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ سیریز کا چوتھا میچ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کل 25 اکتوبر کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

میچ دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔

پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان سیریز کے ابتدائی 3 میچ راولپنڈی میں کھیلے گئے، جبکہ باقی مقابلے اور فائنل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول ہیں۔

پاکستان نے راولپنڈی میں اپنے دونوں ابتدائی میچ جیت لیے۔

پہلے میچ میں اس نے سری لنکا کو 37 رنز سے شکست دی، جب کہ دوسرے میچ میں انگلینڈ کو 87 رنز سے ہرایا۔

پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے ٹرائی سیریز کے تیسرے میچ میں سری لنکا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔