✕
کھیل

سہ ملکی سیریز: سری لنکا نے انگلینڈ کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی، ہیری بروک کی ڈبل سنچری رائیگاں

  • سری لنکا نے 430 رنز جیسات پہاڑ جیسا ہدف 49.5 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا
شائع اپ ڈیٹ

سہ ملکی سیریز کے تیسرے میچ میں سری لنکا نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کا دوسرا سب سے بڑا ہدف عبور کرکے انگلینڈ کو 2 وکٹوں سے شکست دے کر راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں تاریخ رقم کردی جب کہ انگلش کپتان ہیری بروک کی ڈبل سنچری بھی رائیگاں گئی۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 429 رنز بنائے، سری لنکا نے یہ ہدف 49.5 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

  انگلش کپتان ہیری بروک نے دھواں دھار اننگز کھیلی اور ون ڈے کرکٹ کی تیز ترین ڈبل سنچری بنا ڈالی۔ ہیری بروک نے 10 چھکوں اور 21 چوکوں کی مدد سے ڈبل سنچری بنائی اور 202 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ یہ ون ڈے کرکٹ میں انگلینڈ کی جانب سے پہلی ڈبل سنچری ہے۔

جو روٹ نے 69، ول جیکس نے ناقابلِ شکست 66 اور ٹام بینٹن نے 50 رنز بنائے۔ بروک اور روٹ نے تیسری وکٹ پر 159 رنز جبکہ بروک اور جیکس نے چوتھی وکٹ پر 185 رنز کی شراکت قائم کی۔

سری لنکا کی جانب سے دونتھ ویلالگے نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

430 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کے پون رتنائیکے نے 130 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ اویشکا فرنینڈو 97 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ڈاسن شاناکا نے بھی 50 گیندوں پر 97 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

انگلینڈ کی جانب سے جوش ٹونگ نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ سیم کرن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا