✕
کھیل

پاکستان کرکٹ ٹیم ٹرائی سیریز کے بقیہ میچز کے لئے لاہور پہنچ گئی

  • قومی کرکٹ ٹیم آج آرام کرے گی
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان مینز کرکٹ ٹیم ٹرائی سیریز کے بقیہ میچز کھیلنے کے لیے راولپنڈی سے لاہور پہنچ گئی، قومی کرکٹ ٹیم آج آرام کرے گی۔

پاکستان نے راولپنڈی میں 3 ملکی ون ڈے سیریز کے ابتدائی دونوں میچز میں کامیابی حاصل کی۔ قومی ٹیم اب سیریز کے بقیہ مقابلوں کے لیے لاہور میں موجود ہے۔

پاکستان ٹرائی سیریز کے چوتھے میچ میں 25 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں انگلینڈ کے مدمقابل ہوگا۔

ٹرائی سیریز کے فائنل سمیت 4 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے، جہاں قومی ٹیم سیریز میں اپنی کامیابیوں کا سلسلہ برقرار رکھنے کے لیے میدان میں اترے گی۔

اتوار 25 اکتوبر کو پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سہ ملکی سیریز کے چوتھے ون ڈے انٹرنیشنل کے موقع پر لاہور کا قذافی اسٹیڈیم گلابی رنگ میں رنگ جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اس موقع پر اپنی سماجی ذمہ داریوں کے تحت چھاتی کے سرطان سے آگاہی کا دن منائے گا۔