✕
کھیل

پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کے مابین ون ڈے ٹرائی سیریز کا آغاز کل سے ہو گا

  • پہلا میچ کل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کے مابین ون ڈے ٹرائی سیریز کا آغاز کل سے ہو گا۔

پہلا میچ کل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

مقابلہ دن ایک بجے شروع ہوگا۔ ون ڈے ٹرائی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی سہ پہر ساڑھے 3 بجے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگی۔

پاکستان اور سری لنکا کی ون ڈے ٹیموں نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ کی۔ قومی کھلاڑیوں نے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی نگرانی میں پریکٹس کی۔

3 گھنٹے کے ڈے نائٹ ٹریننگ سیشن میں کرکٹرز نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔ پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں آج شام چار سے 7 بجے ٹریننگ میں حصہ لیں گی۔