کھیل
تین ملکی ون ڈے سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم نے تیاریوں کا آغاز کردیا
- پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا پر مشتمل 3 ملکی سیریز کا آغاز اتوار کو راولپنڈی میں ہوگا
تین ملکی ون ڈے سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم نے تیاریوں کا آغاز کر دیا۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں قومی ون ڈے اسکواڈ نے پہلا ٹریننگ سیشن کیا، کوچز کی نگرانی میں کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔
پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا پر مشتمل 3 ملکی سیریز کا آغاز اتوار کو راولپنڈی میں ہوگا، افتتاحی میچ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ منگل کو دوسرے میچ میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں 25 سے 31 اکتوبر تک4 میچز کھیلے جائیں گے جن میں فائنل بھی شامل ہے۔