✕
کھیل

پاک، سری لنکا ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز آج سے ہوگا

  • میچ کا ٹاس شام ساڑھے 5 بجے ہوگا جبکہ کھیل کا آغاز شام 6 بجے ہوگا
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز آج سے ہوگا۔ سیریز کا پہلا میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

میچ کا ٹاس شام ساڑھے 5 بجے ہوگا جبکہ کھیل کا آغاز شام 6 بجے ہوگا۔

سیریز کی تیاری کے لیے دونوں ٹیموں نے پریکٹس کی۔ کرکٹرز نے فزیکل ڈرلز کے علاوہ بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔

پاکستانی کرکٹرز نے کوچز کی نگرانی میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا جبکہ سری لنکن کرکٹرز مقامی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کی کوشش کرتے رہے۔