✕
کاروبار اور معیشت

خالد تواب آئرن اینڈ اسٹیل مرچنٹس ایسوسی ایشن کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب

  • ایم حنیف سبووالا اور سلیم بابر کو بالترتیب ایسوسی ایشن کا سینئر وائس چیئرمین اور وائس چیئرمین منتخب کرلیا گیا
شائع اپ ڈیٹ

معروف کاروباری شخصیت خالد تواب کو پاکستان آئرن اینڈ اسٹیل مرچنٹس ایسوسی ایشن کا بلامقابلہ چیئرمین منتخب کرلیا گیا ہے۔

انتخابی نتائج کے مطابق ایم حنیف سبووالا اور سلیم بابر کو بالترتیب ایسوسی ایشن کا سینئر وائس چیئرمین اور وائس چیئرمین منتخب کرلیا گیا ہے۔

عبدالرزاق کی سربراہی میں قائم الیکشن کمیشن جس میں فیصل مرفانی اور محمد بلال بطور اراکین شامل تھے نے نو منتخب عہدیداران اور ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کے ناموں کا اعلان کیا۔

اعلان کے مطابق چوہدری آفتاب احمد خان، محمد ریحان ارشاد، علی اصغر جیوانی، محمود، عبد الواحد، ناصر مرفانی اور فرحان ارشاد کو ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کے طور پر بلامقابلہ منتخب کر لیا گیا ہے۔

نو منتخب چیئرمین خالد تواب نے سابق چیئرمینوں اور ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ کاروباری برادری کی جانب سے ان پر کیے گئے اعتماد پر پورا اترنے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیل اور آئرن کی صنعت معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اور قومی معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے اس کا کردار ناگزیر ہے۔

خالد تواب نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ ایسوسی ایشن کی نئی ایگزیکٹو کمیٹی آئرن کی صنعت اور تجارت کے فروغ کے لیے کام کرے گی۔