✕
کھیل

رونالڈو کے بغیر پرتگال کی ڈنمارک میں فتح، جرمنی خوش

  • یونان مسلسل تیسری فتح کے قریب پہنچ کر نیدرلینڈز کے خلاف آخری لمحات میں برابری کا گول کھا بیٹھا
شائع اپ ڈیٹ

جرمنی نے نئے کوچ یورگن کلوپ کی نگرانی میں سربیا کو 2-0 سے شکست دے کر پہلی فتح حاصل کرلی۔

فلورین ویرٹز کی معاونت سے ٹام بشوف نے 39 ویں منٹ میں جرمنی کو برتری دلائی، جبکہ ویرٹز نے دوسرے ہاف میں دوسرا گول کرکے فتح یقینی بنائی۔ یونان مسلسل تیسری کامیابی کے قریب تھا مگرنیدرلینڈز نے آخری لمحات میں گول کرکے مقابلہ 2-2 سے برابر کردیا۔

یونان کی جانب سے فوٹیس ایوانیدس اور جارجیوس ماسوراس نے گول کیے، جبکہ ورجل فان ڈائک اور تیجانی ریندرز نے نیدرلینڈز کے لیے اسکور کیا۔

دوسری جانب کرسٹیانو رونالڈو کی غیر موجودگی میں پرتگال نے ڈنمارک کو 4-2 سے شکست دی۔ پرتگال کی جانب سے ژاؤ کینسیلو اور گونکالو راموس نے پہلے ہاف میں گول کیے لیکن ڈنمارک نے میکل دامسگارڈ اور راسموس ہویولنڈ کے گول سے دونوں مرتبہ برابری کرلی۔