پاکستان ہوزری مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (پی ایچ ایم اے) نے منگل کو 2026-28 کی مدت کے لیے سید ضیا علمدار حسین کو چیئرمین منتخب کرلیا جبکہ دیگر عہدیداران اور ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان کا بھی انتخاب عمل میں لایا گیا۔
انتخابی نتائج کا اعلان ایسوسی ایشن کے سالانہ جنرل اجلاس میں کیا گیا، جس میں عبدالجبار گجیانی کو سینئر وائس چیئرمین جبکہ میاں فرخ اقبال کو وائس چیئرمین منتخب کیا گیا۔جنوبی زون سے نومنتخب ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان میں عبدالجبار گجیانی، شبیر ہارون بلوانی، محمد عدیل ایاز، محمد جاوید بلوانی، محمد ریاض احمد، محمود نارا، اختر میمن، الطاف حسین، محمد الیاس گگی، محمد سلیم ناگریا، افتخار اشرف، شہریار محمد بشیر، امان احمد اللہ والا اور نعمان رؤف شامل ہیں۔
مرکزی سینئر وائس چیئرمین عبدالجبار گجیانی جنوبی زونل کمیٹی کے زونل چیئرمین کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں گے۔ شبیر ہارون بلوانی اور محمد عدیل ایاز کو بالترتیب زونل سینئر وائس چیئرمین اور زونل وائس چیئرمین منتخب کیا گیا۔
شمالی زون کی نومنتخب ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان میں سید ضیا علمدار حسین، اظہار الحق، نوید افضل، محمد ذنون نذیر، علی حسن، نصیر احمد، محمد خباب انیس، نعیم ملک، محمد امان اللہ خان، ابرار احمد، خواجہ مشرف اقبال، محمد اختر اور صوائز الرحمٰن شامل ہیں۔
مرکزی وائس چیئرمین میاں فرخ اقبال شمالی زونل کمیٹی کے زونل چیئرمین کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں گے جبکہ اظہار الحق اور نوید افضل کو بالترتیب زونل سینئر وائس چیئرمین اور زونل وائس چیئرمین منتخب کیا گیا۔
نومنتخب عہدیداران اور ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان کو ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ گروپ (ای ڈی جی) کی حمایت حاصل رہی جس کی سربراہی محمد جاوید بلوانی کر رہے ہیں۔ وہ پی ایچ ایم اے کے سرپرستِ اعلیٰ بھی ہیں۔