✕
کاروبار اور معیشت

لاہور چیمبر کے انتخابات، 30 امیدوار ایگزیکٹو کمیٹی کے لیے منتخب

  • الیکشن کے دونوں مرحلے مکمل، ایسوسی ایٹ کلاس کی تمام 15 نشستوں پر وژن الائنس کے امیدوار کامیاب ہوئے
شائع اپ ڈیٹ

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایل سی سی آئی) کے 2026 کے انتخابات مکمل ہوگئے، جن میں کارپوریٹ اور ایسوسی ایٹ کلاسز سے 30 امیدوار ایگزیکٹو کمیٹی کے لیے منتخب ہوئے، جبکہ خواتین کی مخصوص نشستوں پر دو امیدوار کامیاب رہیں۔

ایسوسی ایٹ کلاس کی تمام 15 نشستوں پر وژن الائنس کے امیدوار کامیاب ہوئے۔ سید عظمت علی 5,428 ووٹ لے کر سرفہرست رہے، جبکہ زمان نصیب 5,421 اور شہاب بشارت 5,416 ووٹ کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔

کارپوریٹ کلاس میں علی حسام اصغر نے 1,700 ووٹ لے کر سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے۔ شیخ محمد ابراہیم 1,638 اور حامد رضا 1,605 ووٹ کے ساتھ نمایاں رہے۔ کارپوریٹ کلاس کے 15 کامیاب امیدواروں میں سے 13 وژن الائنس جبکہ دو پی پی بی اے کے پلیٹ فارم سے کامیاب ہوئے۔

خواتین کی مخصوص نشستوں پر حما جنید اور نائلہ ندیم کامیاب قرار پائیں۔ یوں ایل سی سی آئی کے دو مرحلوں پر مشتمل انتخابی عمل مکمل ہوگیا۔

کاپی رائٹ : بزنس ریکارڈر 2026