کھیل
سری لنکن بلے باز نیلکسی ڈی سلوا انگلی کی انجری کے باعث ایشین گیمز سے باہر
- سری لنکا کی میڈل جیتنے کی مہم جمعے کو ملائیشیا کے خلاف میچ سے شروع ہوگی
ایشین گیمز میں خواتین کے کرکٹ مقابلوں میں سری لنکا کے میڈل جیتنے کی امیدوں کو دھچکا لگا ہے، کیونکہ بلے باز نیلکسی ڈی سلوا انگلی میں فریکچر کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی ہیں۔ یہ بات سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی) نے بتائی۔
مڈل آرڈر بلے باز نیلکسی ڈی سلوا ویمنز ایشیا کپ میں سری لنکا کی سب سے زیادہ رنز بنانے والی کھلاڑی تھیں اور انہوں نے ٹیم کو ٹی20 ٹورنامنٹ کے فائنل تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا، جہاں اتوار کو سری لنکا کو بھارت کے ہاتھوں شکست ہوئی۔
ایچی ناگویا گیمز میں آٹھ ٹیموں پر مشتمل ناک آؤٹ ٹورنامنٹ کی ٹاپ سیڈ ٹیموں میں شامل سری لنکا کو اسپنر آل راؤنڈر ڈومی ویہانگا کی خدمات بھی حاصل نہیں ہوں گی، جو ایشیا کپ سے قبل گھٹنے کی انجری کا شکار ہوگئی تھیں۔
سری لنکا کی میڈل جیتنے کی مہم جمعہ کو ملائیشیا کے خلاف میچ سے شروع ہوگی۔