مارکٹس
ہواوے کا 2027 میں اے آئی کی دو نئے چپس متعارف کرنے کا اعلان
- پہلی سہ ماہی میں 960DT اور تیسری سہ ماہی میں Ascend 960PR لانچ کیا جائیگا
چینی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے ٹیکنالوجیز 2027 میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی دو نئے چپس متعارف کرائے گی۔ یہ بات روٹیٹنگ چیئرمین ڈیوڈ وانگ نے جمعرات کو کہی۔ واضح رہے کہ کمپنی اے آئی کمپیوٹنگ کے شعبے میں اپنی سرگرمیوں کو مزید وسعت دے رہی ہے۔
ہواوے کا ارادہ ہے کہ وہ پہلی سہ ماہی میں 960DT اور تیسری سہ ماہی میں Ascend 960PR لانچ کرے۔
ڈیوڈ وانگ نے کہا کہ اس کی یونائیٹڈ بس (UnifiedBus) ٹیکنالوجی ہواوے کے اگلی نسل کے بڑے اے آئی کمپیوٹنگ سسٹمز کے لیے کلیدی حیثیت رکھے گی جو بڑی تعداد میں چپس کو آپس میں منسلک کرکے مشترکہ طور پر کام کرنے میں مدد دے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہواوے اب تک ایسے 1,000 سے زائد سسٹمز 370 سے زیادہ صارفین کو فراہم کرچکی ہے۔