✕
کھیل

سیمسن اور ریڈی کی شاندار کارکردگی، بھارت نے افغانستان سے سیریز جیت لی

  • سیمسن اور ابھیشیک شرما نے ابتدائی وکٹ پر صرف 38 گیندوں میں 88 رنز بنا کر بھارتی اننگز کا دھواں دار آغاز کیا
شائع اپ ڈیٹ

وکٹ کیپر بیٹر سنجو سیمسن کی 57 رنز کی شاندار اننگز اور آل راؤنڈر نیتش کمار ریڈی کی 3 وکٹوں کی بدولت انڈیا نے دہلی میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں افغانستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔

ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرتے ہوئے انڈیا نے افغان ٹیم کو مقررہ 20 اوورز میں 159 رنز پر 8 وکٹوں کے نقصان تک محدود رکھا۔ کپتان ابراہیم زدران 37، راشد خان 28 اور محمد نبی 20 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ نیتش ریڈی نے 24 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں انڈیا نے سنجو سیمسن (57) اور ابھیشیک شرما (39) کی ابتدائی 88 رنز کی جارحانہ شراکت کی بدولت مطلوبہ ہدف 31 گیندیں قبل 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ راشد خان نے 3 وکٹیں لیں۔ اس سے قبل انڈیا نے پہلے میچ میں بھی 7 وکٹوں سے فتح حاصل کی تھی۔