✕
مارکٹس

زبیر کنڈی نے ٹیسکو کے چیف ایگزیکٹو کا عہدہ سنبھال لیا

  • زبیر خان کا ادارے کے افسران اور ملازمین کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عزم
شائع اپ ڈیٹ

محمد زبیر خان کنڈی نے الیکٹرک سپلائی کمپنی (ٹیسکو) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کا باضابطہ طور پر چارج سنبھال لیا ہے۔

ان کی تقرری سے ٹیسکو کو پیشہ ورانہ، متحرک اور تجربہ کار قیادت میسر آئے گی جسے شعبۂ توانائی میں وسیع مہارت حاصل ہے۔

محمد زبیر خان کنڈی کو شعبۂ توانائی میں 34 سال سے زائد وسیع تجربہ حاصل ہے۔

ٹیسکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر ہونے سے پہلے وہ پیسکو میں جنرل منیجر (آپریشن) کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ اپنے شاندار کیریئر کے دوران انہوں نے مختلف اہم عہدوں پر خدمات انجام دیں اور پاور سیکٹر کے انتظامی امور اور فیلڈ آپریشنز میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

ان کے طویل پیشہ ورانہ تجربے نے انہیں بجلی کی تقسیم کے نظام کے تکنیکی، انتظامی اور آپریشنل پہلوؤں کی گہری سمجھ بوجھ فراہم کی ہے۔

محمد زبیر خان کنڈی نے عہدہ سنبھالنے کے بعد ٹیسکو کے افسران اور ملازمین کے ساتھ مل کر کمپنی کی مجموعی کارکردگی بہتر بنانے، صارفین کو فراہم کی جانے والی خدمات میں بہتری لانے، لائن لاسز کم کرنے، وصولیوں میں اضافہ کرنے اور انتظامی و آپریشنل نظام کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔