✕

چین کی صنعتی سرگرمیوں میں اگست کے دوران بہتری آئی، تاہم سرکاری سروے کے مطابق مسلسل دوسرے ماہ بھی سرگرمیاں سکڑاؤ کا شکار رہیں جو اس بات کی علامت ہے کہ مسلسل کمزور ملکی طلب کے باعث معاشی نمو کی رفتار کچھ سست پڑ گئی ہے۔

ادارہ شماریات کے سروے کے مطابق چین کا سرکاری مینوفیکچرنگ پرچیزنگ منیجرز انڈیکس (پی ایم آئی) جولائی کے 49.2 سے بڑھ کر اگست میں 49.8 ہوگیا، تاہم یہ اب بھی 50 کی سطح سے نیچے رہا جو معاشی سرگرمیوں میں نمو اور سکڑاؤ کے درمیان حد کو ظاہر کرتی ہے۔

رائٹرز کے ایک سروے میں 49.6 کی درمیانی پیش گوئی کی گئی تھی جس کے مقابلے میں اگست کا پی ایم آئی بہتر رہا۔