✕
کاروبار اور معیشت

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی پیش قدمی جاری

  • ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کی بہتری سے 277.51 روپے پر بند
شائع اپ ڈیٹ

انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کو بھی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری رہا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کی بہتری سے 277.51 روپے پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ منگل کو مقامی کرنسی 277.52 روپے پر بند ہوئی تھی۔

امریکی افراطِ زر اور دیگر معاشی اعدادوشمار کے باعث فیڈرل ریزرو کی شرحِ سود میں اضافے کی توقعات میں معمولی اضافہ ہوا جس کے بعد جمعرات کو ڈالر آٹھ روز کی بلند ترین سطح کے قریب رہا۔

ڈالر انڈیکس 0.21 فیصد اضافے سے 99.13 پر پہنچ گیا جو 19 اگست کے بعد اس کی بلند ترین سطح ہے۔

ڈالر کے مقابلے میں ین کی قدر 159.23 فی ڈالر رہی۔ ڈالر نے مداخلت کے نتیجے میں حاصل ہونے والی زیادہ تر قدر واپس گنوا دی، تاہم یہ اب بھی کئی دہائیوں کی کم ترین سطح تقریباً 164 ین سے خاصا دور ہے۔

مزید برآں جمعرات کو تیل کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی اور مسلسل کئی روز سے جاری گراوٹ کا سلسلہ برقرار رہا۔