✕
کھیل

لیورپول کی نئی دفاعی لائن کو ایک دوسرے کے ساتھ آہنگ ہونے میں وقت درکار ہوگا، وین ڈجک

  • لیورپول 23 اگست کو نیو کاسل کے خلاف پریمیئر لیگ مہم شروع کرے گا
شائع اپ ڈیٹ

لیورپول کے کپتان ورجل وین ڈجک نے کہا ہے کہ ٹیم کے نئے دفاعی ڈھانچے کو مکمل طور پر ہم آہنگ ہونے میں کچھ وقت درکار ہوگا۔ انہوں نے نئے کھلاڑیوں رونالڈ آراوخو اور جیریمی جیکیٹ کو ’’اچھا کھلاڑی‘‘ قرار دیا۔

لیورپول کو ابراہیما کوناتے اور اینڈی رابرٹسن کی رخصتی کے ساتھ دفاع میں تبدیلیاں کرنا پڑیں، جبکہ پری سیزن کے پہلے میچ میں جو گومیز کے پٹھوں کی انجری نے مشکلات میں مزید اضافہ کردیا۔

کلب نے بارسلونا سے یوراگوئے کے دفاعی کھلاڑی رونالڈ آراوخو کو ایک سیزن کے لیے قرض پر حاصل کیا، جبکہ فرانسیسی کھلاڑی جیریمی جیکیٹ کو فروری میں معاہدہ کرنے کے بعد موسم گرما میں ٹیم کا حصہ بنایا گیا۔

دونوں کھلاڑیوں نے اتوار کو اینفیلڈ میں کومو کے خلاف 2-0 کی دوستانہ فتح میں شرکت کی، جبکہ جیکیٹ نے ایک گول بھی کیا۔

ورجل وین ڈجک نے کہا کہ نئے ساتھیوں کے ساتھ مضبوط شراکت داری میچز کھیلنے سے ہی قائم ہوگی کیونکہ میچ کا تجربہ ٹریننگ سے مختلف ہوتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دفاعی ہم آہنگی جلد از جلد بہتر ہوجائے گی۔

گزشتہ سیزن پانچویں نمبر پر رہنے والی لیورپول کی ٹیم 23 اگست کو نیو کاسل یونائیٹڈ کے خلاف پریمیئر لیگ مہم کا آغاز کرے گی۔