کاروبار اور معیشت
ضابطے کی خلاف ورزی، اسٹیٹ بینک نے الرحیم ایکسچینج کمپنی کا لائسنس منسوخ کردیا
- یہ منسوخی ایکسچینج کمپنی کے ہیڈ آفس کے ساتھ ساتھ اس کی تمام متعلقہ برانچز پر بھی لاگو ہوگی، ایس بی پی
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے مرکزی بینک کی ضابطہ جاتی ہدایات کی سنگین خلاف ورزیوں پر الرحیم ایکسچینج کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ کا اجازت نامہ فوری طور پر منسوخ کردیا ہے۔
ایس بی پی کے بیان کے مطابق یہ منسوخی ایکسچینج کمپنی کے ہیڈ آفس کے ساتھ ساتھ اس کی تمام متعلقہ برانچز پر بھی لاگو ہوگی۔
لائسنس منسوخ ہونے کے بعد الرحیم ایکسچینج کمپنی کو کسی بھی حیثیت میں زرمبادلہ سے متعلق کاروباری سرگرمیاں انجام دینے سے روک دیا گیا ہے۔
مرکزی بینک نے ضابطہ جاتی خلاف ورزیوں کی نوعیت کے حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔