کھیل

آرسنل کا نیوکاسل کے برونو گوئیمارائز کے ساتھ 7 کروڑ 50 لاکھ پاؤنڈ کا معاہدا طے، رپورٹس

  • آرسنل نے نیوکاسل کے برونو گوئیمارائز کو سائن کرنے کا معاہدہ کر لیا ہے، جو آئندہ چیلنجز کے لیے اسکواڈ کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے
شائع اپ ڈیٹ

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق پریمیئر لیگ چیمپئن آرسنل نے نیوکاسل یونائیٹڈ کے کپتان اور برازیلی مڈفیلڈر برونو گوئیمارائزکو 7 کروڑ 50 لاکھ پاؤنڈز (9 کروڑ 95 لاکھ ڈالرز) میں اپنے اسکواڈ کا حصہ بنانے کا معاہدہ طے کر لیا ہے۔

ابتدائی پیشکش مسترد ہونے کے بعد آرسنل نے بہتری لاتے ہوئے یہ حتمی پیشکش کی، جسے نیوکاسل نے قبول کر لیا۔28 سالہ گوئیمارائز جنوری 2022 میں لیون سے نیوکاسل آئے تھے اور 195 میچز میں 31 گول اسکور کرکے ٹیم کے کلیدی کھلاڑی بنے۔ انہوں نے 2025 کا لیگ کپ جیت کر نیوکاسل کی طویل ٹرافی ڈراؤٹ کا خاتمہ بھی کیا تھا۔ مائیکل آرٹیٹا کے اسکواڈ میں ان کی شمولیت سے آرسنل کے مڈفیلڈ کو مزید استحکام ملے گا۔ دوسری جانب اینتھنی گورڈن، سینڈرو ٹونالی اور مینیجر ایڈی ہو کے جانے کے بعد گوئیمارائز کی رخصتی نیوکاسل کے لیے ایک اور بڑا دھچکا ہے۔