پاکستان

بزنس ریکارڈر کے سینئر فوٹو جرنلسٹ اکرام مہدی انتقال کر گئے

  • ان کے انتقال پر ساتھیوں، دوستوں اور صحافتی برادری کے ارکان نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
شائع اپ ڈیٹ

بزنس ریکارڈر کے سینئر فوٹو جرنلسٹ اکرام مہدی منگل کو 79 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

اکرام مہدی یکم جولائی 2003 سے بزنس ریکارڈر سے وابستہ تھے اور فوٹو جرنلزم کے شعبے میں اپنی لگن، پیشہ ورانہ مہارت اور خدمات کے باعث وسیع پیمانے پر قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے۔

ان کے انتقال پر ساتھیوں، دوستوں اور صحافتی برادری کے ارکان نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

مرحوم کی نماز جنازہ آج (منگل) نماز مغربین کے بعد خیرالعمل امام بارگاہ، انچولی، کراچی میں ادا کی جائے گی۔

بزنس ریکارڈر کی انتظامیہ اور ادارے کے تمام کارکنان نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور اہل خانہ، دوستوں اور ساتھیوں کو اس مشکل وقت میں صبر، حوصلہ اور استقامت عطا فرمائے۔ آمین۔