ایم جی پاکستان نے نئی ایم جی زیڈ ایس لانچ کردی
- آل نیو ایم جی زیڈ ایس پاکستانی مارکیٹ میں سیڈان اور روایتی کمپیکٹ ایس یو وی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے ایک نمایاں اپ گریڈ کے طور پر متعارف کرائی گئی ہے
ایم جی پاکستان نے باضابطہ طور پر آل نیو ایم جی زیڈ ایس پاکستان میں متعارف کرا دی ہے جو جدید بی ایس یو وی سیگمنٹ میں عالمی معیار کی سفری سہولیات فراہم کرنے کے مقصد سے پیش کی گئی ہے۔
روزمرہ ڈرائیونگ میں بہتر تجربہ کے خواہشمند صارفین کے لیے تیار کی گئی یہ نئی ایس یو وی، عملی، جدید حفاظتی خصوصیات، جدید ٹیکنالوجی، ایندھن کی بہتر بچت، اعلیٰ کارکردگی اور پریمیم ملکیت کے تجربے کا امتزاج پیش کرتی ہے
آل نیو ایم جی زیڈ ایس پاکستانی مارکیٹ میں سیڈان اور روایتی کمپیکٹ ایس یو وی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے ایک نمایاں اپ گریڈ کے طور پر متعارف کرائی گئی ہے ۔۔ یہ گاڑی ایم جی کے اس عزم کی عکاسی کرتی ہے کہ صارفین کو ایسی گاڑیاں فراہم کی جائیں جو نہ صرف خوبصورت اور عملی ہوں بلکہ آرام، حفاظت، ٹیکنالوجی اور جدید طرزِ نقل و حرکت کے حوالے سے عالمی توقعات سے بھی ہم آہنگ ہوں۔
آل نیو ایم جی زیڈ ایس پاکستان میں تین ویریئنٹس میں دستیاب ہوگی: وائب پیٹرول ، ہائبرڈ پلس ایکسائٹ اور ہائبرڈ پلس ایسنس۔ ان ویریئنٹس کی قیمتیں بالترتیب 65 لاکھ 99 ہزار روپے، 70 لاکھ 99 ہزار روپے اور 74 لاکھ 99 ہزار روپے مقرر کی گئی ہیں۔
گاڑی کی بکنگ ملک بھر میں ایم جی کے تمام مجاز ڈیلرشپس اور آفیشل بکنگ چینلز پر شروع کر دی گئی ہے۔