کھیل

بھارتی بیٹر اجنکیا رہانے کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

  • اجنکیا مدھوکر رہانے نے جولائی 2023 میں اپنے 85 ویں ٹیسٹ کے بعد ٹیم سے باہر ہونے سے پہلے آخری میچ کھیلا تھا
شائع اپ ڈیٹ

بھارتی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر اور سابق قائم مقام ٹیسٹ کپتان اجنکیا رہانے نے بین الاقوامی کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے جس کے ساتھ ہی قومی ٹیم میں واپسی کی ان کی تمام امیدیں بھی دم توڑ گئی ہیں۔

ممبئی سے تعلق رکھنے والے اجنکیا مدھوکر رہانے نے اپنے کیریئر کا آغاز 2011 میں ایک ٹی ٹوئنٹی میچ سے کیا تھا اور انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں شاندار کارکردگی دکھائی۔سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ ہر چیز کا ایک اختتام ہوتا ہے اور ریٹائرمنٹ کا یہی صحیح وقت ہے۔

راہانے نے 85 ٹیسٹ میچوں میں اڑتیس کی اوسط سے 5 ہزار سے زائد رنز بنائے اور 12 سنچریاں اسکور کیں۔ویرات کوہلی کی غیر موجودگی میں انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف یادگار تاریخی فتح دلائی اور وہ بطور کپتان ناقابل شکست رہے ۔راہانے انگلینڈ میں دی ہنڈریڈ میں کمنٹری کر رہے ہیں اور ڈومیسٹک فرنچائز کرکٹ میں فعال رہیں گے۔