کھیل

ارجنٹائن کی انگلینڈ کے خلاف جیت نے ورلڈ کپ سیمی فائنل ریٹنگز کے تمام ریکارڈ توڑ دیے

  • برطانیہ میں یہ میچ 2026 کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا لائیو ایونٹ بن گیا
شائع اپ ڈیٹ

فاکس اسپورٹس پر ارجنٹائن کی انگلینڈ کے خلاف سنسنی خیز جیت نے پچھلے تمام ریکارڈز پامال کر دیے۔ اس میچ کو اوسطاً 1.5 کروڑ ناظرین نے دیکھا، جس نے ایک دن قبل اسپین اور فرانس کے میچ کا ریکارڈ (1.14 کروڑ ناظرین) توڑ دیا۔

میسی اور ہیری کین کے اس ٹکراؤ کو میچ کے آخری لمحات میں ریکارڈ 2.2 کروڑ سے زائد لوگوں نے لائیو دیکھا۔دوسری جانب برطانیہ میں یہ میچ 2026 کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا لائیو ایونٹ بن گیا، جہاں بی بی سی پر اسے اوسطاً 2.21 کروڑ ناظرین نے دیکھا۔ یہ 2021 کے بعد بی بی سی کی تاریخ کا سب سے بڑا لائیو آڈینس ریکارڈ ہے۔

اب ورلڈ کپ کے فائنل میں دفاعی چیمپئن ارجنٹائن کا مقابلہ اتوار کو اسپین سے ہوگا، جبکہ تیسری پوزیشن کے لیے ہفتے کو انگلینڈ اور فرانس مدمقابل ہوں گے۔