مارکٹس

انڈس موٹر کمپنی کا ملازمین کے لیے روڈ سیفٹی مہم کا آغاز

  • 300 ملازمین میں موٹر سائیکل ہیلمٹ تقسیم
شائع اپ ڈیٹ

انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی) نے اپنے ملازمین کے لیے روڈ سیفٹی کا ایک جامع اقدام شروع کیا ہے جس میں موٹر سائیکل ہیلمٹ کی تقسیم اور ادارے کے اندر ہی لرنر ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت فراہم کرنا شامل ہے۔

اس اقدام کے حصے کے طور پر انڈس موٹر کمپنی نے اپنے ان 300 ملازمین میں موٹر سائیکل ہیلمٹ تقسیم کیے جن کے پاس ڈرائیونگ لائسنس موجود تھے جبکہ کمپنی نے ٹریفک پولیس کے تعاون سے اپنے ہیڈ آفس میں لرنر ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت بھی فراہم کی۔

تقریب کے دوران انڈس موٹر کمپنی کے ملازمین کو 275 لرنر لائسنس جاری کیے گئے۔

اس موقع پر انڈس موٹر کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر علی اصغر جمالی نے کہا کہ ہیلمٹ کے استعمال کی حوصلہ افزائی، قانونی ڈرائیونگ کو فروغ دینے اور سرکاری اداروں کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے ہم پاکستان میں ہر ایک کے لیے سڑکوں پر ایک محفوظ ثقافت کے قیام میں اپنا کردار ادا کرنے کے خواہاں ہیں۔’