کھیل

ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے باوجود بوسنیا کے کوچ کو کھلاڑیوں پر فخر

  • بوسنیا کا تاریخی سفر ختم، راؤنڈ آف 32 میں مشترکہ میزبان نے 0-2 سے ہرا دیا
شائع July 2, 2026 اپ ڈیٹ July 2, 2026 01:47pm

بوسنیا کے کوچ سرگیج بارباریز نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کے راؤنڈ آف 32 میں امریکہ کے ہاتھوں 2-0 سے شکست اور ٹورنامنٹ سے اخراج کے باوجود ان کی ٹیم کو اداس ہونے کے بجائے اپنے تاریخی سفر پر فخر کرنا چاہیے۔

پلے آف کے ذریعے سابق چیمپئن اٹلی کو باہر کرکے پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچنے والی بوسنیا کی ٹیم نے گروپ اسٹیج میں کینیڈا سے میچ ڈرا کھیلا اور قطر کو شکست دی۔ کوچ بارباریز نے اعتراف کیا کہ امریکہ کے خلاف میچ میں ٹیم نے کچھ بڑی غلطیاں کیں اور مواقع گنوائے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ ہار جیت فٹ بال کا حصہ ہے، دو گول سے پیچھے ہونے کے باوجود کھلاڑیوں کا عزم دیکھ کر میرا دل فخر سے بھر گیا۔ میں اس وقت دنیا کا خوش قسمت ترین کوچ ہوں اور وطن واپسی پر اپنے شائقین کے استقبال کا منتظر ہوں۔