کھیل

فیفا ورلڈ کپ: کانگو کو شکست، انگلینڈ پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

ہیری کین کی شاندار کردگی کی بدولت انگلینڈ نے انتہائی سنسنی خیز مقابلے میں ڈی آر کانگو کو 2-1 سے شکست دے کر فیفا ورلڈ...
شائع July 2, 2026 اپ ڈیٹ July 2, 2026 12:46am

ہیری کین کی شاندار کارکردگی کی بدولت انگلینڈ نے انتہائی سنسنی خیز مقابلے میں ڈی آر کانگو کو 2-1 سے شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

میچ کا آغاز ڈی آر کانگو نے جارحانہ انداز میں کیا اور ساتویں منٹ میں ہی سیپنگا نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔

پہلے ہاف کا اختتام ڈی آر کانگو کی 1-0 کی برتری پر ہوا۔

دوسرے ہاف میں انگلینڈ نے زبردست کم بیک کیا۔ 75 ویں منٹ میں ہیری کین نے شاندار ہیڈر کی بدولت گیند کو جال میں پہنچا کر مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا۔

میچ کے 86 ویں منٹ میں ہیری کین نے ایک اور گول داغ کر انگلینڈ کو 2-1 کی فیصلہ کن برتری دلا دی۔

اس کامیابی کے ساتھ انگلینڈ نے ڈی آر کانگو کو شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔