کھیل

ٹی 20 میں بڑا اپ سیٹ: آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ بھارت کو شکست دے دی

  • بھارت کے خلاف یہ جیت آئرلینڈ کی ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ کی اہم ترین کامیابیوں میں شمار کی جا رہی ہے۔
شائع June 27, 2026 اپ ڈیٹ June 27, 2026 02:16pm

آئرلینڈ نے بھارت کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 34 رنز سے شکست دے کر اپ سیٹ کر دیا۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ آئرش ٹیم نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں بھارت کو شکست دے کر تاریخی کامیابی حاصل کی۔

بیلفاسٹ میں کھیلے گئے میچ میں آئرلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔

کپتان لورکن ٹکر 50 اور گاریتھ ڈیلانے 49 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

جواب میں بھارتی ٹیم آئرلینڈ کے بولرز کا سامنا کرنے میں ناکام رہی اور 18.5 اوورز میں 148 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

میتھیو ہمپریز اور میٹ ہولارڈ نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بھارت کے خلاف یہ جیت آئرلینڈ کی ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ کی اہم ترین کامیابیوں میں شمار کی جا رہی ہے۔

میزبان ٹیم نے صرف انفرادی کارکردگی پر انحصار کرنے کے بجائے ذمہ دارانہ بیٹنگ، منظم بولنگ اور دباؤ میں بہترین اعصاب کا مظاہرہ کرتے ہوئے دنیا کی مضبوط ترین ٹی 20 ٹیموں میں شامل بھارت کو پہلی مرتبہ ٹی 20 انٹرنیشنل میں شکست دے کر نئی تاریخ رقم کی ہے۔