کھیل

تاریخی 1000 ویں میچ میں جاپان کی شاندار فتح، تیونس ورلڈ کپ سے باہر

  • میچ کے چوتھے ہی منٹ میں ڈائچی کامدا کا گول، کیٹو ناکامورا کے کراس پر گیند کو جال کی راہ دکھا دی
شائع June 21, 2026 اپ ڈیٹ June 21, 2026 02:46pm

جاپان ورلڈ کپ کے 1000 ویں تاریخی معرکے میں تیونس کو 4-0 سے عبرت ناک شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے کی دہلیز پر پہنچ گیا ہے، جبکہ تیونس مسلسل دوسری ہار کے بعد ٹورنامنٹ کی دوڑ سے باہر ہو گیا ہے۔

میچ کے چوتھے ہی منٹ میں ڈائچی کامدا نے کیٹو ناکامورا کے پاس پر گول کرکے جاپان کو برتری دلائی، جس کے بعد 30 ویں منٹ میں ایاسے اویدا نے دوسرا گول داغ دیا۔ دوسرے ہاف میں بھی جاپانی ٹیم چھائی رہی، جونیہ ایٹو نے ٹیم کا تیسرا گول کیا، جبکہ اویدا نے اپنا دوسرا اور ٹیم کا چوتھا گول ہیڈر کے ذریعے کیا۔ اس شاندار کارکردگی کے ساتھ جاپان ورلڈ کپ کے ایک میچ میں 4 گول کرنے والی پہلی ایشیائی ٹیم بن گیا ہے۔

اس جیت کے ساتھ گروپ ایف میں جاپان 4 پوائنٹس کے ساتھ نیدرلینڈز کے برابر آ گیا ہے، جبکہ نئے کوچ ہرو رینارڈ کی زیرِ نگرانی کھیلنے والی تیونس کی ٹیم، ہیٹی اور ترکیہ کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہونے والی تیسری ٹیم بن گئی ہے۔