کاروبار اور معیشت
اسٹیٹ بینک کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر معمولی اضافے کے بعد 17.22 ارب ڈالر ہو گئے
- ملک کے مجموعی مائع زرمبادلہ کے ذخائر 22.742 ارب ڈالر تک پہنچ گئے
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر 12 جون 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 60 لاکھ ڈالر اضافے کے بعد 17.221 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔ یہ بات مرکزی بینک کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار میں بتائی گئی ہے۔
12 جون تک ملک کے مجموعی مائع زرمبادلہ کے ذخائر 22.742 ارب ڈالر رہے، جو گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں معمولی اضافے کی عکاسی کرتے ہیں۔
اسی دوران کمرشل بینکوں کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر 5.521 ارب ڈالر رہے، جس کے نتیجے میں ملک کے مجموعی مائع زرمبادلہ کے ذخائر 22.742 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔
اسٹیٹ بینک نے مزید کہا ہے کہ ”12 جون 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ بڑھ کر 17 ارب 22 کروڑ 10 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے۔“