پاکستان

مظفرآباد ہیلی کاپٹر حادثے پر وزیراعلیٰ پنجاب کا گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

  • شہداء کی دی گئی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ، مریم نواز
شائع June 11, 2026 اپ ڈیٹ June 11, 2026 03:00pm

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مظفرآباد کے قریب پاک فوج کے ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر گرنے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔

وزیراعلیٰ نے ہیلی کاپٹر حادثے میں جامِ شہادت نوش کرنے والے اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شہداء کی دی گئی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور انہیں ہمیشہ خراجِ عقیدت پیش کیا جاتا رہے گا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026