کھیل

انڈیا کا 8 وکٹوں پر 564 رنز بنا کر اننگز ڈیکلیئر کرنے کا اعلان، افغان بولر محمد سلیم کی شاندار بولنگ، پہلی بار 6 شکار

  • یہ محمد سلیم کے کیریئر کا محض دوسرا ٹیسٹ میچ ہے جبکہ اس طویل ترین فارمیٹ کے اپنے واحد گزشتہ میچ میں وہ کوئی بھی وکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے
شائع June 7, 2026 اپ ڈیٹ June 7, 2026 02:45pm

افغانستان کے تیز رفتار بول محمد سلیم نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں پہلی بار اننگز میں 6 وکٹیں حاصل کرنے کا سنگِ میل عبور کر لیا، تاہم بھارت نے اتوار کو یکطرفہ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز چائے کے وقفے سے قبل اپنی پہلی اننگز 564 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کرنے کا اعلان کر دیا۔

محمد سلیم نے جنہوں نے صبح کے سیشن میں بھارتی کپتان شبمن گل (126) اور دھرو جوریل (19) جیسی اہم وکٹیں حاصل کی تھیں، بھارت کی طرف سے ڈیبیو کرنے والے مانو سوتھر (28) کو ایک اینگل ہوتی ہوئی گیند پر آؤٹ کیا جو بیٹ کا معمولی کنارہ لیتی ہوئی وکٹ کیپر کے دستانوں میں چلی گئی۔

چند اوورز بعد اس 23 سالہ نوجوان بولر نے ریورس سوئنگ کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے محمد سراج (22) کی مڈل اسٹمپ اکھاڑ دی اور اننگز میں اپنی چھٹی وکٹ یادگار انداز میں حاصل کی۔

یہ محمد سلیم کے کیریئر کا محض دوسرا ٹیسٹ میچ ہے، جبکہ اس طویل ترین فارمیٹ کے اپنے واحد گذشتہ میچ میں وہ کوئی بھی وکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے۔

دوسری جانب آل راؤنڈر واشنگٹن سندر (52 ناٹ آؤٹ) نے بھارت کے لیے رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا اور ایک پرسکون نصف سنچری اسکور کی، جس کے فوراً بعد کپتان شبمن گل نے اننگز ڈیکلیئر کرنے کا فیصلہ کیا۔